۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ کے طالب علم نے کراٹے میں دوسری پوزیشن حاصل کی

حوزہ/ اسلامک سکالر حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی امام جمعہ و جماعت کا کہنا ہے کہ محنت کش نوجوان ایمان کی قوت سے ہر میدان کو فتح کرسکتا ہے لہذا جوانوں کو اپنے من پسند فیلڈ اور فیکلٹی کا خود انتخاب کرنا چاہئے اور لگن اور محنت سے اس میدان میں پہلا مقام حاصل کرنا اپنا نصب العین بنانا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ کے ایک محنت کش طالب علم نے کراٹے کے ایک انٹرنیشنل اینڈو نیپال کانٹسٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔جس پر اسلامک سکالر حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی امام جمعہ و جماعت نے ایک ٹویٹ میں مبارک باد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے عزیز جناب اختر صاحب کو اینڈو نیپال کراٹے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کراٹے میں دنیا کا بہترین اور اعلی ترین میڈل حاصل کرے گے اور تزکیہ و تہذیب نفس میں بھی اعلی مقام حاصل کرے گے۔

آغا صاحب، کشمیری جوانوں کو علمی اور ورزشی میدانوں میں کوشاں رہنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں اور انکا ماننا ہے محنت کش نوجوان ایمان کی قوت سے ہر میدان کو فتح کرسکتا ہے لہذا جوانوں کو اپنے من پسند فیلڈ اور فیکلٹی کا خود انتخاب کرنا چاہئے اور لگن اور محنت سے اس میدان میں پہلا مقام حاصل کرنا اپنا نصب العین بنانا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .